صدر باراک اوباما کی پالیسیاں غیر دانشمندانہ ہیں، ڈک چینی

0
25

Richard Alexzender

واشنگٹن:امریکہ کے سابق نائب صدر ڈک چینی نے کہا ہے کہ صدر باراک اوباما کی پالیسیاں غیر دانشمندانہ ہیں۔ امریکی صدر باراک اوباما کی گوانتاناموبے کے قیدیوں کے بارے میں خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق نائب صدر ڈک چینی نے کہاکہ صدر باراک اوباما کے طرز عمل غیر محتاط اور غیر دانشمندانہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکی صدر کے اقدامات سے امریکی عوام محفوظ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ گوانتاناموبے کی جیل کو بند کرنے سے اگرچہ یورپی ممالک کو خوش کیا جا سکتا ہے تاہم یہ اقدام امریکہ کیلئے بہتر ثابت نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہاکہ صدر اوباما کو ایسی پالیسیاں تربیت دینی چاہئیں جس سے انصاف اور قومی سلامتی دونوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here