پاکستان پرامریکی امداد کیلئےڈاکٹرقدیرتک رسائی

1
18

Richard Alexzender
واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان کیلئے تین گنا اقتصادی پیکج پر عائد ڈاکٹر عبدالقدیر تک رسائی اوربھارت پر دہشت گردی کے حملے رکوانے سے متعلق شرائط کو ختم کردیا ہے۔ واشنگٹن میں سفارتی ذرائع نے بتایا کہ امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان کیلئے سالانہ 1.5ارب ڈالر 5سال کیلئے ساڑھے سات ارب ڈالر کی اقتصادی امداد پر عائد دیگر سخت شرائط میں سے ان دوشرائط کو ڈراپ کر دیا ہے۔ اپریل میں جب ان دو سخت شرائط کا میڈیا میں ذکر ہوا تھا تو پاکستان نے اس کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا تھا کہ امداد پر شرائط پاکستان کی بے عزتی ہے کیونکہ پاکستان ڈاکٹر قدیر تک رسائی اوربھارت کی طرف سے مذاکرات سے قبل شرائط پر بڑا حساس ہے اس پر اوباما انتظامیہ نے پاکستان کی ان اصولوں پر موقف کی حمایت کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان شرائط کا ختم ہونا پاکستان کے لیے ایک بڑی رعایت ہے ۔

1 COMMENT

  1. Great post. I was checking continuously this blog and I’m impressed! Very useful information particularly the last part 🙂 I care for such information a lot. I was looking for this particular info for a very long time. Thank you and best of luck.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here