پاکستان سے مل کرد ہشتگردی کا مقابلہ کریں گے ، امریکا

1
33

J. Iqbaal

اسلام آباد: امریکہ نے پاکستان میں بم دھماکوں کو وحشیانہ قرار دیتے ہوئے انتہا پسندوں کے خلاف پاکستانی عوام کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے جاری کردہ بیان میں امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹر سن نے کہا کہ سوات اور مالاکنڈ میں فوجی کارروائی کے بعد پاکستانی عوام اور سیکورٹی حکام پر حملے بڑھ گئے ہیں۔پاکستان میں جمہوری حکومت ، عوام اور عالمی برادری کی سلامتی دہشت گردوں کا اصل ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے دوست اور حلیف پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہم مل جل کر دہشت گردی کے چیلنج کا مقابلہ کریں گے۔ امریکی سفیر نے دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کے لواحقین اور عزیز و اقارب سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے فوج ،پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کی

1 COMMENT

  1. I would like to thank you for the efforts you have made in composing this post. I am hoping the exact same finest work from you also in the future as well. In fact your creative composing abilities have influenced me to start my own BlogEngine weblog now.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here