صدارتی انتخابات سے قبل دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ

9
30

Anwar Hussain
تہران :  ایران میں 12 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل فرقہ وارانہ فسادات ، بم دھماکے اور جہاز سے بم برآمد ہونے کے واقعات نے ایرانی سیکورٹی پر سوالیہ نشان چھوڑ دیا ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز تہران کے سنی اکثریتی جنوبی شہر ہواز میں ڈومیسٹک فلائٹ کش ایئر سے بم برآمد ہونے کے واقعے سے حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کش ایئر کے مسافروں سے بھرے ہوئے جہاز کو  15 منٹ بعد اس وقت اتار لیا گیا جب سیکورٹی اہکار نے واش روم میں رکھے ہوئے مشکوک بیگ کے اندر سے بم برآمد کیا۔ اطلاعات کے مطابق چند گھنٹے قبل اسی راستے سے سابق ایرانی صدر محمد خاتمی نے سفر کیا تھا۔ اخبار کے مطابق ایران کی سرحدیں عراق اور پاکستان سے ملتی ہیں ، ایرانی حکام کے نزدیک ان دونوں ممالک مین پھیلے ہوئے فسادات ایران کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں جبکہ ایران میں ان واقعات کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور اندرونی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

 

9 COMMENTS

  1. This weblog appears to get a great deal of visitors. How do you promote it? It offers a nice individual twist on things. I guess having something authentic or substantial to say is the most important factor.

  2. I am constantly looking for someone to alternative articles with, I’m a college student and also have a web site here on our campus web-site. The subject of your blog and writting fashion would likely go great in some of my category’s, let me know in case you are up for this.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here