سی آئی اے کے اہلکار اب اردو سیکھیں گے

0
36

Richard Alexzender
واشنگٹن : امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے نے غیر ملکی زبانیں سمجھنے والے ماہرین کی تعداد میں اضافے کا منصوبہ پیش کردیا ۔ عربی، فارسی اور اردو زبانوں کی استعداد رکھنے والے افسران بھرتی کیے جائیں گے۔ واشنگٹن میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر لیون پنیٹا نے ایجنسی کے ملازمین کو بھیجے گئے پیغام میں کہا ہے کہ انٹیلی جنس کے ساتھ پیچیدہ دنیا کو سمجھنے کے لیے سی آئی اے لازمی طور پر غیر ملکی زبانیں خصوصاً عربی ، فارسی اور اردو جاننے والے ایسے افراد کو بھرتی کرے گی جوان زبانوں کو پڑھنے، بولنے اور سمجھنے پر عبور رکھتے ہوں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ سی آئی اے یونیورسٹی میں غیر ملکی زبانوں کے ماہر مزید افسران کی بھرتی کے علاوہ ہزاروں ملازمین کو مختلف زبانوں کی دوبارہ تربیت دی جائے گی۔اس کے لیے ایجنسی نائٹ کلاسز اور آن لائن تربیت دے گی۔ سی آئی اے کی جانب سے یہ اقدام ایجنسی کی سست رفتار کارکردگی کے باعث کیا جارہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here