سری لنکا میں بے گھر افراد کی بحالی کا کام شروع

2
74

K.V. Raman

کولمبو: سری لنکا میں تیس سالہ طویل تامل بغاوت کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے  قریب دو لاکھ ستر ہزار افراد کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے- بے گھر افراد کی بحالی کے پہلے مرحلے میں شمالی اور مشرقی جزائر سے بے گھر ہونے والے گیارہ سو شہریوں کو ان کے علاقوں میں واپس لایا گیا۔ واوونیا میں واپس آنے والے افراد کے استقبال کے لئے علاقے میں رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر گھر واپس پہنچنے والے افراد نے خوشی کا اظہار کیا۔

 بے گھر افراد کو اگلے مراحل میں واپس لایا جائے گا۔ مشرقی علاقے جافنا، باٹی کولا، ٹرنکومالی اور امپارا میں بھی سیکڑوں افراد کو ان کے گھروں میں پہنچایا گیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں جھڑپوں کے باعث تباہ ہونے والے انفرااسٹرکچر کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں سری لنکن حکومت کو اقوام متحدہ اور مغربی ممالک کی جانب سے امداد دی جارہی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آخر تک تین لاکھ کے قریب بے گھر افراد کو مکمل طور پر بحال کردیا جائے گا۔ اس کام میں کیی تنظیمیں  بھی مدد کے لئے آگے آیی ہیں-

2 COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here