امریکہ اوراسرائیل پاک بھارت اختلافات کوہوا دے رہے ہیں، قذافی

1
26

Richard Alexzender
واشنگٹن : لیبیا کے رہنما کرنل معمر قذافی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل پاک بھارت اختلافات کو ہوا دے رہے ہیں امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز میں لکھے اپنے ایک آرٹیکل میں انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو بتایا جاتا ہے کہ ان کے اصل دشمن یہودی اور عیسائی نہیں بلکہ ہندﺅ ہیں لہذا ان کے بموں کا رخ بھی بھارت کی طرف ہونا چاہیے کیونکہ پاکستان کا دشمن صرف بھارت ہے اور کوئی نہیں اور اس طرح بھارت کو بھی بتایا جاتا ہے ان کا حقیقی دشمن پاکستان ہے اور پاکستان بموں کا رخ امریکیوں یا اسرائیلیوں کے بجائے بھارت کی طرف ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کی اس پالیسی کا مقصد ان دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ لڑانا ہے شاہد یہی وجہ ہے کہ امریکہ مسئلہ کشمیر حل نہیں کرانا چاہتا جہاں پر اسرائیل نے ہمیشہ آگ بڑھکانے کا کام کیا۔انہوں نے پیشگوئی کی کہ جب تک نیو کلیئر پاکستان کا خطرہ موجود ہے ان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی جاری رہے گی ۔لیبیا کے رہنما نے دعوی کیا کہ مغرب باالخصوص امریکہ اور اسرائیل کی کبھی خواہش نہیں تھی کہ پاکستان نیو کلیئر ریاست بنے لیکن 28 مئی1998 کو انہیں پتہ چلا کہ پاکستان تو ایک نیو کلیئر ریاست بن چکا ہے تو انہوں نے اپنی ایجنسیوں پر الزام لگایا کہ انہوں نے قبل از وقت کیوں مطلع نہیں کیا کہ پاکستان ایٹمی دھماکہ کرنے والا ہے انہوں نے کہا کہ اس کے بعد مغربی اخبارات اور تقاریر میں پاکستان کے نیو کلیئر بم کو اسلامی بم کہا جانے لگا کیونکہ مغرب جانتا تا کہ پاکستان کا اسلامی بم اس کے مفادات کے برعکس ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نیو کلیئر ہتھیاروں کے معمول کے دور رکھنے کے لئے ہر قسم کی کوششیں کی گئیں اور اس وقت کی امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر وزیر اعظم ذوالفقار بھٹو کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے ایٹم بم بنانے کی کوشش کی تو انہیں عبرت کا نشان بنادیا جائے گا اور پھر پاکستان کے نیو کلیئر بم کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دیدی گئی جبکہ اسلامی پاکستان بنانے اور نیو کلیئر پروگرام جاری رکھنے والے ضیاءالحق کو قتل کر دیا گیا اور حال ہی میں ذوالفقار بھٹو کی بیٹی کو بھی باپ کے راستے پر روانہ کر دیا گیا ۔انہوں نے مزید لکھا کہ دیگر لوگوں کو اب بھی اس قسم کی تقدیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔لیبیا کے رہنما نے پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات کا تجزیہ کرتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ پاکستان کے گرد جارحانہ ماحول پیدا کر دیا گیا ہے جہاں پر مشتعل مسلم موجود ہیں افغانستان میں قبائلی اور القاعدہ سے منسلک انتہا پسندوں گروپوں کی تشکیل کے پیچھے یہی وجہ کارفرما ہے۔یہ گروپ در اصل امریکہ اور اسرائیل کے مخالف بنائے گئے تھے اور خطرہ ہے کہ اگر یہ گروپ اقتدار پر قابض ہوگئے تو امریکہ اور اسرائیل کے لئے حقیقی خطرہ ہونگے۔

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here