Richard Alexzender

واشنگٹن : امریکی صدر براک اوباما نے خبردار کیا ہے کہ عالمی معاشی بحران جلد ختم ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ معاشی بد حالی تصور سے بھی زیادہ بڑھ سکتی ہے۔ امریکہ کے مجموعی معاشی حجم میں سالانہ ایک فیصد کی شرح سے کمی کی رپورٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے اوباما کا کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ کے اقدامات سےاگرچہ معاشی بحران بدتر ہونے کے رحجان میں کمی ہوئی ہے تاہم بحران کی شدت بہت زیادہ ہے۔اوباما کا کہنا تھا کہ تاریخ کا سبق یہی ہے کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے پہلے معیشت بہتر بنانا ضروری ہوتا ہے۔