Anwar Hussain

تہران: ایران کی شورائے نگہبان نے دس فیصد بیلٹ باکسز میں ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق شورائے نگہبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شورائے نگہبان امیدواروں کے نمائندوں کی موجودگی میں دس فیصد بیلٹ باکسز میں ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کے لئے تیار ہے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دوبارہ گنتی کے نتائج کا اعلان بدھ تک کردیا جائے گا ۔ تاہم ووٹوں کی دوبارہ گنتی جلد مکمل ہونے کی صورت میں نتائج کا اعلان بدھ سے پہلے بھی کیا جاسکتا ہے ۔