P.K. Giri

جنیوا : عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سوائن فلو سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 1154 تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق اس سال مارچ کے مہینے میں سوائن فلو کے پہلے مریض کی نشاندہی ہوئی تھی اور اب تک اس مرض کے وائرس دنیا کے 168 ممالک تک پہنچ چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھرمیں سوائن فلو سے مجموعی طور پر 1154 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔ 31 جولائی تک آذربائیجان، گیبون، گریناڈا، قزاخستان، مالدووا، مناکو اور سوئٹزرلینڈ سمیت کئی ممالک میں سوائن فلو کے وائرس کی باضابطہ طور پر تصدیق ہوئی۔ ادھر بھارت میں بھی سوائن فلو کو لیکر عوام میں دہشت کا ماحول ہے.