Sayed Javed

 ٹوکیو : جاپان کے شہر ناگاساکی پر امریکہ کی طرف سے ایٹم بم گرائے جانے کے آج چونسٹھ برس مکمل ہوگئے۔ جنوبی جاپانی شہر ناگاساکی میں آج ہزاروں افراد نے ان ہلاک شدگان کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جو ٹھیک چونسٹھ برس قبل امریکہ کی طرف سے ناگاساکی پر ایٹم بم کے حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔دوسری عالمی جنگ کے دوران ہیروشیما پر ایٹمی حملے کے چند روز بعد نو اگست انیس سو پینتالیس کو ناگاساکی پر امریکی ایٹمی حملے کے نتیجے میں 70 ہزارسے زائد انسان مارے گئے تھے۔

اس ایٹمی حملے کی دنیا بھر میں سخت مذمّت کی جاتی رہی ہے. انسانی حقوق کے ادارے ایٹمی ہتھیاروں کو انسانیت کا دشمن قرار دیتے ہے انکے خاتمے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں.