Parvez Alam

تائی بے:  تائیوان میں طوفان موراکوٹ سے ایک گاؤں پر گرنے والے مٹی کے تودے تلے دبنے والے چار سو افراد کی ہلاکت کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔ بتایا گیا ہے کہ  گزشتہ ہفتے درمیانی درجے کے سمندری طوفان موراکوٹ کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد تائیوان میں دو میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ شدید بارشوں کے نتیجے میں تائیوان کے بیشتر حصوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا اور ایک گاؤں شیاؤ لن میں مٹی کا تودہ گرنے سے چار سو افراد ملبے تلے دب گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔