Richard Alexzender واشنگٹن: امریکا نے کہاہے کہ اگر ایران نے ستمبر تک اپنے جوہری پروگرام پر بات چیت کرنے کیلئے رضامندی ظاہر نہیں کی تو اس پر مزید پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔یہ بات امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے دنیا بھر میں موجود امریکی سفارتکاروں سے ویڈیو کانفرنس کے دوران کہی۔ کلنٹن کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے یہ بات نہ مانی تو عالمی برادری اس پر مزید پابندیاں لگانے پر غور کر گی۔ امریکی سیاستدان صدر براک اوباما کو یہ منانے کی بھی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ ایران کو ریفائنڈ تیل دینے والی کمپنیوں سے مذاکرات کریں تاکہ ایران کی معیشت کو نقصان پہنچایا جا سکے۔ اس سلسلے میں گزشتہ ہفتے امریکا اور اسرائیل کے نمائندوں کے درمیان بات چیت بھی ہو چکی ہے۔