اوباماکاگوانتانامو بند کر نے کا اعلان

1
48

Richard Alexzender

واشنگٹن: امریکی صدر اوباما کی جانب سے گوانتاناموبے جیل بند کرنے کے اعلان کے بعد قیدیوں کی مختلف ممالک میں منتقلی جاری ہے۔ برمودا میں مظاہرین نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔گوانتاناموبے سے چار چینی مسلمانوں کی برمودا حوالگی کے خلاف سیکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور یک طرفہ فیصلے پر وزیراعظم ایورٹ براوٴن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب اٹلی کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے گوانتاناموبے کے تین قیدیوں کے نام اور قیدیوں کو قبول کرنے کی باضابطہ درخواست ابھی تک نہیں ملی۔ اس سے پہلے اٹلی کے وزیراعظم سلویو برلسکونی نے امریکی صدر سے ملاقات میں گوانتاناموبے کے تین قیدی قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ پہلی بار گوانتاناموبے کے ایک قیدی کا مقدمہ نیویارک کی سول عدالت میں چلانے کے لئے اسے امریکا منتقل کردیا گیا ہے۔تنزانین نڑاد احمد خلفان گیلانی پر انیس سو اٹھانوے میں تنزانیہ اور کینیا میں امریکی سفارت خانوں پر بم حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ دو ہزار چھ میں گرفتار ہونے والے احمد خلفان پر میں ہٹن کی فیڈرل کورٹ میں سماعت کے دوران احمد نے بم دھماکوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا تھا۔ امریکی فیڈرل جج کا کہنا ہے کہ فوجی وکلاء فیڈرل کورٹ میں گوانتاناموبے کے قیدی کا دفاع کرسکتے ہیں۔

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here