Richard Alexzender

واشنگٹن: صدر براک حسین اوباما نے کہا ہے کہ مسلم امریکی شہریوں کی ملک کے لئے خدمات اور ان کا کردار بے مثال ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔امریکا میں ماہ رمضان المبارک کے موقعے پر مسلم کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ دنیا کے دوسرے ممالک کے مقابلے میں امریکا میں مسلمانوں کو مذہبی آزادی زیادہ حاصل ہے۔ اوباما نے مسلم کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے لئے یہ ایک مبارک مہینہ ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ مسلم امریکی شہری امریکا کی ترقی کے لئے دعا ئیں کریں گے۔