امریکا قیام امن کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے، سعودی عرب

3
32

M.A. Rizvi

دمشق : سعودی وزیر خارجہ پر نس سعودالفیصل نے امریکا پر زور دیا ہے کہ مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ وہ جامعہ امن معاہدے پر دستخط کردے۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ بات انھوں نے دمشق میں اسلامی تنظیم کانفرنس کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کہی۔سعودی وزیر خارجہ پرنس سعود الفیصل نے امریکا پر زور دیا کہ وہ مشرق وسطی میں مستقل قیام امن، اسرائیلی اور فلسطین کے درمیان موجود تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے اسرائیل کو جامع امن معاہدے پررضامند کرے۔بیان کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے عرب ممالک خصوصاً فلسطینیوں سے کہا کہ وہ اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف متحدہوجائیں۔انھوں نے غزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کو رکوانے میں عرب لیگ کے کردار کو بھی سراہا۔

3 COMMENTS

  1. Lenen Zonder BKR Toetsing Lenen zonder BKR toetsing stijgt in populariteit op het Internet. Veel mensen met een zogeheten BKR notatie, die toch geld willen lenen zijn op zoek naar …

  2. Pretty insightful post. Never thought that it was this simple after all. I had spent a good deal of my time looking for someone to explain this subject clearly and you’re the only one that ever did that. Kudos to you! Keep it up

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here