Richard Alexzender واشنگٹن: آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی تیسری قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، تین ارب تئیس کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کی پاکستانی درخواست بھی منظور کر لی گئی۔ واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کے جائزے کے بعد قرضے کی تیسری قسط جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی یہ رقم پاکستان کو آئندہ دو روز میں مل جائے گی۔بورڈ کے اجلاس نے پاکستان کی تین ارب تئیس کروڑ ڈالر سے زائد کی اضافی امداد کی درخواست کی بھی منظور ی دے دی۔ اس طرح پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے پیکج کا مجموعی حجم گیارہ ارب بتیس کروڑ ،ستر لاکھ ڈالر ہو گیا ہے۔ دینے کی درخواست بھی منظور کر لی- اس رقم سے پاکستان کی حالت بہتر ہونے میں مدد ملے گی-